Brailvi Books

جَنَّت کا راستہ
21 - 51
Ü	اجر وثواب کا خزانہ چھوڑ جائیں۔
Ü	انفرادی کوشش کرتے ہوئے مایوسی کا شِکار نہ ہوں اگرچہ سامنے والا ہماری دعوت قبول نہ کرے مگر ہم اِخْلاص کے ساتھ کوشش کرتے رہیں کہ نہ جانے کب اس کا قَلْب ہماری دعوت پر لبیک کہے اور وہ بھی مَدَنی  ماحَول سے وابستہ ہوجائے۔
Ü	انفرادی کوشش میں کامیابی کی کنجی خندہ پیشانی اورحُسْنِ اَخلاق سے مُلاقات کرنا ہے جس پر آپ انفرادی کوشش کررہے ہیں ہوسکے تو اس کا نام یاد رکھیں اور اگلی مرتبہ مُلاقات ہونے پرنام لے کر مخاطب ہوں، اس کا دِل  خوش ہوگا اور اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ مَدَنی  نتائج برآمد ہوں گے۔
Ü	اس مَدَنی بہار سے دَرْسِ فَیضانِ سنّت کی بَرَکت کا بھی اندازہ ہوتا ہے کہ کس طرح دو کلومیٹر دور سے جاکر دَرْسِ فیضانِ سنّت دینے کا عَمَل مُعاشرے کے بِگاڑ کا سَبَب بننے والے کے کِردار کو سنوار گیا۔
دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع 
میں کیا ہوتا ہے؟
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کےتحت ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں