مُحْسِن مبلغِ دعوتِ اسلامی (جواُس وقت بھیرہ شہر مُشاوَرَت کے نِگران تھے اور اب مرکزی مَجْلِسِ شُوریٰ کے رُکن ہیں) کی خَواہش پر ذِمَّہ دَارَان نے لبیک کہا اور ۱۴۲۱ھ بمطابق 2000 ء میں مجھے بھیرہ شہرکی مُشاوَرَت کا نِگران بنا دیا گیا۔ اَلْحَمْدُ للّٰہِ عَلٰی اِحْسَانِہ تادم ِ تحریر ڈویژن مُشاورت کے رُکن اورعلاقائی مُشاورت کے خادِم (نگران) کی حیثیت سے مَدَنی کام کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آپ نے ملاحظہ فرمایا کہ کس طرح ایک شخص گناہوں کا اَنْبار لیے ایک اسلامی بھائی کی انفرادی کوشش کے نتیجے میں ہفتہ وار اجتِماع میں آ پَہُنْچا اور گناہوں بھری زِنْدَگی چھوڑ کر نیکیوں بھری راہ کا مُسافر بن گیا۔
مَدَنی بہار سے ملنے والے مَدَنی پھول
اس مَدَنی بہار سے ہمیں کئی مَدَنی پھول ملتے ہیں جن پر عَمَل کی بَرکت سے ہم مُعاشرے کو سنّتوں کی خوشبوؤں سے مہکا سکتے ہیں:مثلاً
ہمیں انفردی کوشش کرتے ہوئے نیکی کی دعوت دینے میں ہرگز سستی نہیں کرنی چاہیے کہ ہوسکتا ہے ہمارے لَبوں سے نکلے ہوئے چند الفاظ کسی کی زِنْدَگی کی کایا پلٹنے کا سبب بن جائیں اور ہمارے لئے اجر