Brailvi Books

جَنَّت کا راستہ
13 - 51
جرائم کی دُنیا سے واپسی
بھیرہ (تحصیل بھلوال،ضلع گلزارِ طیبہ سرگودھا)کے عَلاقے نصیرآباد کالونی میں مُقیم اسلامی بھائی کی تحریر کا خُلاصہ ہے کہ میں جَوانی کی دَہلیز پر قدم رکھتے ہی ایک سیاسی جماعت سے منسلک ہو گیا اور ۱۴۰۶؁ھ  بمطابق  1985؁ء میں روزگار کے سلسلہ میں اپنے شہر کے بس اسٹینڈ (لاری اَڈّے) پر بطورِ اسٹینڈ منیجر (Stand Manager) کام کرنے لگا۔ یہ حقیقت ہے کہ 
صُحْبَتِ صَالِح تُرَا صَالِح کُنَدْ
صُحبَتِ طالِح تُرَا طالِح کُنَدْ 
یعنی اچھّوں کی صحبت اچھّا اور بروں کی صحبت برا بنا دیتی ہے۔  چنانچہ مجھے جن کی صحبت ملی وہ اچھے لوگ نہ تھے، نتیجۃً ان کی بُرائیاں میرے اندر بھی اَثَر جمانے لگیں، فِلَمیں ڈرامے دیکھنا، گالی گلوچ کرنا اور دوسروں کو اپنے بے جا رُعب و دَبْدَبہ سے خوفزدہ کرنا میرا مَعْمُول بن گیا۔ وَقْت کے ساتھ ساتھ میری بے باکیاں بڑھنے لگیں یہاں تک کہ میں ایک قَبْضہ گروپ میں شامل ہو گیا جو ظَالِم و بَااَثَر لوگوں کا آلۂ  کار بن کر اَسْلِحے کے زور پر سرِعام لوگوں کی زمینوں اور جائیداد پر ناجائز قبضے، مارپیٹ اور ظُلْم و زِیَادَتی جیسے جرائم میں ملوث