| جہنم کے خطرات |
حدیث:۲
حضرت عبداللہ بن عمر و رضی ا للہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ تین شخص جنت میں نہیں داخل ہوں گے۔ (۱) احسان کرکے احسان جتانے والا (۲) اپنی ماں کی نافرمانی اور ا یذا رسانی کرنے والا (۳) ہمیشہ شراب پینے والا۔(سنن النسائی،کتاب الاشربۃ،باب الروایۃ فی المدمنین فی الخمر،ج۸،ص۳۱۸)
حدیث:۳
حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ میں نے رسول ا للہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ا للہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں ا للہ ہوں اور میں رحمن ہوں، میں نے رشتوں کو پیدا کیا ہے۔ اور اپنے نام سے اس کے نام کو مشتق کیا ہے۔ تو جو شخص رشتہ کو ملائے گا میں اس کو ملاؤں گا اور جواس کو کاٹ دے گا۔ میں اس کو کاٹ دوں گا۔(سنن الترمذی،کتاب البروالصلۃ،باب ماجاء فی قطیعۃ الرحم،الحدیث۱۹۱۴، ج۳، ص۳۶۳)
حدیث:۴
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول ا للہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا ہے کہ تم لوگ اپنے نسب ناموں کو جان لو۔ تا کہ اس کی وجہ سے تم اپنے رشتہ داروں کے ساتھ نیک سلوک کرو۔ یقین جانو کہ رشتہ داروں کے ساتھ نیک سلوک کرنا یہ گھر والوں میں محبت اور مال میں زیادتی، اور عمر میں درازی کا سبب ہے۔(سنن الترمذی،کتاب البروالصلۃ،باب ماجاء فی تعلیم النسب،الحدیث۱۹۸۶، ج۳،ص۳۹۴)