آج کل بہت سے مسلمان دوسروں کے مال و سامان اور زمین پر قبضہ کر لیتے ہیں اور دوسروں کا حق غصب کر لیتے ہیں ۔ بہت سے لوگ قرض لے کر اس کو ادا نہیں کرتے بعض لوگ مزدوروں کی مزدوری ملازموں کی تنخواہ دبا کر بیٹھ رہتے ہیں یہ سب حقوق العباد ہیں۔ جو ان حقوق کو ادا نہ کریگا یا نہ معاف کرائے گا۔ آخرت میں اس کا ٹھکانا جہنم میں ہو گا۔
اسی طرح مسلمان پر اس کے ماں باپ، بھائیوں بہنوں، بیوی بچوں ،رشتہ داروں اور پڑوسیوں وغیرہ کے حقوق ہیں کہ سب کے ساتھ نیک سلوک کرے اگر ان لوگوں کے حقوق کو نہ ادا کریگا تو قیامت کے دن حقوق العباد میں ماخوذ اور عذاب جہنم میں گرفتار ہو گا۔ (واللہ تعالیٰ اعلم)
نوٹ : حقوق کا مفصل بیان ہماری کتاب '' جنتی زیور'' میں پڑھئے جو بہت ہی جامع اور ایمان افروز کتاب ہے اور اس میں مسلم معاشرہ کی اصلاح کیلئے بہت کچھ لکھا گیا ہے۔