ترجمہ کنزالایمان:اورحج اور عمرہ اللہ کیلئے پورا کرو۔(پ2،البقرۃ:196)
حدیث:
امیرالمومنین حضرت علی رضی ا للہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: جو شخص سُواری اور اتنے توشہ کا مالک ہو گیاکہ وہ اسے بیت اللہ تک پہنچا دے پھر اس نے حج نہیں کیا توکچھ فرق نہیں ہے کہ وہ یہودی ہوتے ہوئے مرے یانصرانی ہوتے ہوئے اور یہ اس لئے ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے کہ اللہ ہی کیلئے لوگوں پر بیت ُ اللہ کا حج ہے جو بیت ُ اللہ تک راستہ کی طاقت رکھے۔(سنن الترمذی،کتاب الحج،باب ماجاء من التغلیظ فی ترک الحج، الحدیث: ۸۱۲، ج۲،ص۲۱۹)
مسائل و فوائد
حج اسلام کا پانچواں رکن اور بہت اہم فریضہ ہے اور جب حج فرض ہو جائے تو فوراً حج کر لینا لازم ہے جس قدر دیر کریگا ہر لمحہ گنہگار ہوتا رہے گا۔
(۳۱)حقوق العباد نہ اد ا کرنا
بندوں کے حقوق کا ادا کرنا بھی ہر مسلمان پر فرض ہے اور بندوں کے حقوقِ واجبہ نہ ادا کرنا گناہ کبیرہ ہے جو صرف توبہ کرنے سے معاف نہیں ہو سکتا۔ بلکہ ضروری ہے کہ توبہ کرنے کے ساتھ ساتھ یا تو حقوق ادا کر دے یا صاحبان حقوق سے حقوق معاف کرا لے