| جہنم کے خطرات |
پرچڑھایا تو جب میں بیچ پہاڑ پر پہنچا تو وہاں بڑی سخت آوازیں آ رہی تھیں تو میں نے کہا کہ یہ کیسی آوازیں ہیں؟ تو لوگوں نے بتایا کہ یہ جہنمیوں کی آوازیں ہیں۔ پھر مجھے اور آگے لے جایا گیا تو میں کچھ ایسے لوگوں کے پاس سے گزرا کہ ان کو ان کے ٹخنوں کی رگوں میں باندھ کر لٹکایا گیا تھا اور ان لوگوں کے گلپھڑے پھاڑ دیئے گئے تھے اوران کے گلپھڑوں سے خون بہہ رہا تھا تو میں نے پوچھا کہ یہ کون لوگ ہیں؟ تو کسی کہنے والے نے یہ کہاکہ یہ لوگ روزہ افطار کرتے تھے قبل اس کے کہ روزہ افطار کرنا حلال ہو۔
(الترغیب والترہیب،کتاب الصوم، الترہیب من افطار...الخ،الحدیث:۲،الجزء الثانی،ص۶۶)
مسائل و فوائد
روزہ شریعت کی اصطلاح میں مسلمان کا بہ نیلِلّٰہِ عبادت صبح صادق سے غروب آفتاب تک اپنے کو قصداً کھانے پینے، جماع سے باز رکھنے کا نام ہے۔ عورت کا حیض و نفاس سے خالی ہونا شرط ہے۔ بلا عذرِ شرعی روزہ چھوڑ دینا گناہ عظیم اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔
(۳۰) حج چھوڑ دینا
جس شخص پر حج فرض ہے اس کو لازم ہے کہ فوراً ہی حج کو جائے۔ حج پر قادر ہوتے ہوئے حج کو چھوڑ دینا گناہ کبیرہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا کہ
وَلِلہِ عَلَی النَّاسِ حِجُّ الْبَیۡتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیۡہِ سَبِیۡلًا ؕ وَمَنۡ کَفَرَ فَاِنَّ اللہَ غَنِیٌّ عَنِ الْعٰلَمِیۡنَ ﴿۹۷﴾
ترجمہ کنزالایمان: اور اللہ کیلئے لوگوں پر اس گھر کا حج کرنا ہے جو اس تک چل سکے اور جو منکر ہو تو اللہ سارے جہان سے بے پرواہ ہے۔ (پ4،اٰل عمران:97)