Brailvi Books

جہنم کے خطرات
92 - 205
حدیث:۱

    حاکم نے حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:سب لوگ منبر کے پاس حاضر ہوں۔ہم سب حاضر ہوئے جب حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم پہلے درجہ پر چڑھے کہا '' آمین'' دوسرے درجہ پر چڑھے کہا ''آمین'' تیسرے درجہ پر چڑھے کہا'' آمین ''جب منبر سے تشریف لائے ہم نے عرض کی آج ہم نے حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم سے ایسی بات سنی کہ کبھی نہ سنتے تھے۔ تو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: جبرئیل علیہ السلام نے آ کر عرض کی وہ شخص دور ہو جس نے رمضان پایا اور اپنی مغفرت نہ کرائی ۔میں نے کہا ''آمین '' جب میں دوسرے درجہ پر چڑھا تو کہا وہ شخص دور ہو جس کے پاس آپ کا ذکر ہو اورآپ پر درود نہ بھیجے۔ میں نے کہا ''آمین''۔ جب میں تیسرے درجے پر چڑھا کہا وہ شخص دور ہو جس کے ماں باپ دونوں یا ایک کو بڑھاپا آئے اور ان کی خدمت کرکے جنت میں نہ جائے میں نے کہا ''آمین''۔
(المستدرک للحاکم،کتاب البر والصلۃ،باب لعن اللہ العاق لوالدیہ...الخ، الحدیث۷۳۳۸،ج۵،ص۲۱۲)
حدیث:۲

    حضرت ابو امامہ باہلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا میں نے رسول ا للہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ میں سو رہا تھا تو خواب میں دو آدمی میرے پاس آئے اور میرے دونوں بازوؤں کو پکڑ کر مجھے ایک دشوار گزار پہاڑ
Flag Counter