| جہنم کے خطرات |
(۹) سخت سردی (۱۰) سخت تاریکی (۱۱) آندھی (۱۲) مال یا کھانے کے تلف ہونے کا اندیشہ (۱۳)قرض خواہ کا خوف ہے اور یہ تنگ دست ہے۔ (۱۴) ظالم کا خوف (۱۵) پاخانہ (۱۶) پیشاب (۱۷) ریاح کی شدید حاجت ہے۔ (۱۸) کھانا حاضر ہے اور نفس کو اس کی خواہش ہے۔ (۱۹) قافلہ چلے جانے کا اندیشہ ہے۔ (۲۰) مریض کی تیمارداری کہ وہ اکیلا گھبرائے گا ۔ یہ سب ترک جماعت کیلئے عذر ہیں۔
(بہارشریعت،ترک جماعت کے اعذار،ج۱،حصہ ۳،ص۱۳۱)
(۲۵) نمازی کے آگے سے گزرنا
(صحیح البخاری،کتاب الصلوۃ،باب اثم الماربین...الخ، الحدیث: ۵۱۰،ج۱، ص۱۸۹)
کسی نماز پڑھنے والے کے آگے سے گزرنا گناہ ہے۔ حدیثوں میں اس کی سخت ممانعت آئی ہے۔
حدیث:۱
حضرت ابو جہیم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ اگر نماز پڑھنے والے کے آگے سے گزرنے والا جان لیتا کہ اس پر کتنا بڑا گناہ ہے تو اس کیلئے چالیس تک کھڑا رہنا اس سے بہتر ہوتا کہ نمازی کے آگے سے گزرے۔ اس حدیث کے راوی ا بو النضر نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ چالیس دن فرمایا،یا چالیس مہینے، یا چالیس برس فرمایا۔