حدیث:۶
حضرت ابوبکر بن سلیمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ امیر المومنین حضرت عمر رضی ا للہ تعالیٰ عنہ نے حضرت سلیمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو صبح کی نماز میں مسجد کے اندر نہیں پایا اور آپ صبح ہی کو بازار گئے۔ حضرت سلیمان رضی ا للہ تعالیٰ عنہ کا مکان مسجد اور بازار کے درمیان میں تھا، تو امیر المومنین نے حضرت سلیمان رضی ا للہ تعالیٰ عنہ کی ماں حضرت شفاء رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے فرمایا کہ میں نے صبح کی نماز میں سلیمان رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کو نہیں دیکھا تو اُنہوں نے کہا کہ وہ رات بھر نماز پڑھتا رہا ہے پھر اس کی آنکھیں اس پر غالب ہو گئیں اور وہ سو گیا۔ تو ا میر المومنین حضرت عمر رضی ا للہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ میں صبح کی نماز جماعت سے پڑھوں یہ مجھے ساری رات نماز نفل پڑھنے سے زیادہ محبوب ہے۔