Brailvi Books

جہنم کے خطرات
84 - 205
تو اللہ تعالیٰ اس کیلئے ہر قدم پر ایک نیکی لکھ دیتا ہے اور ہر قدم کے بدلے ایک درجہ بلند فرما دیتا ہے اور ایک گناہ معاف کر دیتا ہے۔ اورتم لوگ یقین مانو کہ ہم نے اپنے کو اس حال میں دیکھا ہے کہ جماعت سے وہی آدمی بچھڑتا تھا جو ایسا منافق ہوتا تھا کہ اُس کا نفاق سب کو معلوم تھا ۔ بعض لوگ تودو آدمیوں کے بیچ میں چلا کر لائے جاتے تھے یہاں تک کہ وہ صف میں کھڑے کر دیئے جاتے تھے۔
(مشکوۃ المصابیح،کتاب الصلوۃ،باب الجماعۃوفضلھا،الفصل الثالث، الحدیث: ۱۰۷۲،ج۱،ص۳۱۴۔۳۱۵،صحیح مسلم،کتاب المساجد ومواضع الصلوۃ،باب صلاۃ الجماعۃ من سنن الھدیٰ،الحدیث:۶۵۴،ص۳۲۸)
حدیث:۴

    حضرت ابوہریرہ رضی ا للہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول ا للہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ اگر گھروں میں عورتیں اور بچے نہ ہوتے تو میں عشاء کی نماز قائم کرتا اور جوانوں کو حکم دیتا کہ جماعت سے بچھڑنے والوں کے گھروں کو جلا ڈالیں۔
          (المسندلامام احمد بن حنبل ، مسند ابی ہریرۃ ، الحدیث: ۸۸۰۴، الجزء الثالث، ص۲۹۶)
حدیث:۵

    امیرالمومنین حضرت عثمان رضی ا للہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جواذان مسجد میں پالے،پھر وہ مسجد سے نکل گیا حالانکہ وہ کسی حاجت سے بھی نہیں نکلا ہے اور پھر مسجد میں لوٹ کر آنے کا اِرادہ بھی نہیں رکھتا ہے تو وہ شخص منافق ہے۔
    (سنن ابن ماجہ، کتاب الاذان والسنۃ فیھا ، باب اذا اذن وانت فی المسجد.....الخ، الحدیث ۷۳۴،الجزء الاول،ص۴۰۴)
Flag Counter