Brailvi Books

جہنم کے خطرات
81 - 205
علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص بلا کسی عذر کے جمعہ چھوڑ دے ا للہ تعالیٰ اُس کو ایسی کتاب میں منافق لکھ دے گا جو نہ مٹائی جائے گی نہ بدلی جائیگی۔
(مشکوۃ المصابیح،کتاب الصلوۃ،باب وجوبھا، الفصل الثالث، الحدیث: ۱۳۷۹، ج۱،ص۳۹۶)
حدیث:۵

     حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا ہے کہ میں نے یہ ارادہ کر لیا ہے کہ ایک آدمی کو جمعہ پڑھانے کا حکم دوں۔ پھر میں ان لوگوں کے اُوپر اُن کے گھروں کو جلا دوں جو جمعہ میں نہیں آئے ہیں۔
( صحیح مسلم،کتاب المساجد ومواضع الصلوۃ،باب فضل صلوۃ الجماعۃ...الخ، الحدیث:۶۵۲،ص۳۲۷)
حدیث:۶

    حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول ا للہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا ہے کہ جس نے چار جمعوں کو بلا کسی عذر کے چھوڑ دیا تو اُس نے اسلام کو اپنی پیٹھ کے پیچھے پھینک دیا۔
(کنزالعمال،کتاب الصلاۃ،قسم الاقوال،الترھیب عن ترک الجمعۃ، الحدیث: ۲۱۱۴۴، ج۷،ص۳۰۰)
(۲۴) جماعت چھوڑنا
    جماعت واجب ہے اور بلا کسی شرعی وجہ کے جماعت چھوڑنے والا گنہگار فاسق اور مردود الشہادۃ ہے۔
Flag Counter