Brailvi Books

جہنم کے خطرات
80 - 205
منبر پر رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ لوگ جمعوں کو چھوڑنے سے باز رہیں ورنہ ا للہ تعالیٰ ان کے دلوں پر ضرور ایسی مہر لگا دے گا کہ وہ یقینا ''غافلین'' میں سے ہو جائیں گے۔
(صحیح مسلم، کتاب الجمعۃ، باب التغلیظ فی ترک الجمعۃ، الحدیث: ۸۶۵،ص۴۳۰)
 حدیث:۲

    حضرت ابو جَعد ضمری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص سستی سے تین جمعوں کو چھوڑ دے گا ا للہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر لگا دے گا ۔
(سنن ابی داود،کتاب الصلاۃ،باب التشدید فی ترک الجمعۃ،الحدیث۱۰۵۲،ج۱،ص۳۹۳)
حدیث:۳

    حضرت طارق بن شہاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا ہے کہ جمعہ جماعت کے ساتھ پڑھنا ہر مسلمان پر ضروری ہے۔ چار شخصوں کے سوا کہ ان لوگوں پر جمعہ پڑھنا ضروری نہیں 

(۱) غلام (۲) عورت (۳) بچہ (۴) بیمار۔
(مشکوۃ المصابیح،کتاب الصلوۃ،باب وجوبھا، الفصل الثانی، الحدیث: ۱۳۷۷، ج۱،ص۳۹۵۔۳۹۶، سنن ابی داود،کتاب الصلوۃ،باب الجمعۃللمملوک والمرأۃ، الحدیث:۱۰۶۷،ج۱، ص۳۹۷)
حدیث:۴

    حضرت ابن عباس رضی ا للہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ
Flag Counter