Brailvi Books

جہنم کے خطرات
8 - 205
ایمان والوں کو بھی ڈرنا چاہے اوراللہ عزوجل کی پناہ مانگنا چاہیے کیونکہ بعض فاسق وفاجر مسلمان ایسے بھی ہوں گے جن کو ان کے گناہوں کے سبب اس میں داخل کیا جائے گا۔ قرآن مجید فرقان حمید میں ایمان والوں کوجہنم سے بچنے اور بچانے کا حکم دیا گیا، چنانچہ ارشاد خداوندی ہے:
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا قُوۡۤا اَنۡفُسَکُمْ وَ اَہۡلِیۡکُمْ نَارًا وَّ قُوۡدُہَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَۃُ عَلَیۡہَا مَلٰٓئِکَۃٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا یَعْصُوۡنَ اللہَ مَاۤ اَمَرَہُمْ وَ یَفْعَلُوۡنَ مَا یُؤْمَرُوۡنَ ﴿۶﴾
 (پ۲۸،التحریم:۶)
ترجمہ کنز الایمان:اے ایمان والو اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کو اس آگ سے بچاؤ جس کے ایندھن آدمی اور پتھر ہیں اس پر سخت کرّے فرشتے مقرر ہیں جو اللہ کا حکم نہیں ٹالتے اور جو انہیں حکم ہو وہی کرتے ہیں

    جہنم کیا ہے، کہاں ہے ،اس کے طبقات،اس کے شدائد کیا ہیں،وہ کون سے اعمال ہیں جو جہنم میں لے جانے والے ہیں وغیرہ،ان کے بارے میں تفصیل جاننے کے لیے زیر نظر کتاب ''جہنم کے خطرات '' کاتوجہ کے ساتھ مطالعہ کیجیے نیزدوسرے مسلمانوں کو بھی اس کے پڑھنے کی ترغیب دلائیے۔

    شیخ الحدیث حضرت علامہ عبد المصطفی اعظمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اس کتاب میں ہمارے معاشرہ میں پائی جانے والی عام برائیوں مثلا جھوٹ ،غیبت،حسد، چغلی،کم ناپ تول،حرص،تکبر،ظلم،گالی گلوچ اور بے پردگی وغیرہ کے سبب ہونے والے عذابات کا تذکرہ آیات و احادیث کی روشنی میں کیا ہے اور ہر عنوان کے آخر میں مسائل وفوائد کے تحت خلاصہ بیان کیا ہے ۔فکر مدینہ(یعنی اپنا محاسبہ )کرنے والوں کے لیے اس کتاب میں
Flag Counter