عبرت کے متعدد مدنی پھول ہیں۔
اراکینِ مجلس''المدینۃ العلمیۃ''(دعوتِ اسلامی)نے اس کتاب کو مزید تزئین کے ساتھ شائع کرنے کا ارادہ کیا ،لہٰذادرج ذیل خوبیوں کے ساتھ یہ بہترین کتاب آپ کے ہاتھوں میں ہے۔
(1)جدید انداز پر کمپوزنگ جس میں علامات ترقیم کابھی خیا ل رکھا گیا ہے۔
(2) محتاط پروف ریڈنگ(3) دیگر نسخوں سے مقابل
(4)حوالہ جات کی حتی المقدور تخریج (5) عربی وفارسی عبارات کی درستگی
(6) پیرابندی (7)آیات کا ترجمہ اعلی حضرت،امام اہلسنت مولانا شاہ احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن کے شہرہ آفاق ترجمہ قرآن کنزالایمان کے مطابق اور(8)آخر میں مآخذ و مراجع کی فہرست بھی شامل کی گئی ہے۔
ان تمام امور کو ممکن بنانے کے لیے ''مجلس المدینۃ العلمیۃ''کے مَدَنی علماء دامت فیوضھم نے بڑی محنت ولگن سے کام کیا اور حتی المقدور اس کتاب کو احسن انداز میں پیش کرنے کی سعی کی ۔اللہ عزوجل ان کی یہ محنت اور سعی قبول فرمائے، انہیں جزائے جزیل عطا فرمائے اور اخلاص واستقامت کے ساتھ دین کی خدمت کی توفیق مرحمت فرمائے۔