Brailvi Books

جہنم کے خطرات
77 - 205
صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ وہ عہد جو ہمارے اور دوسرے لوگوں کے درمیان ہے وہ نماز ہے تو جس نے نماز کو چھوڑ دیا اُس نے کفر کا کام کیا۔
( سنن الترمذی،کتاب الایمان،باب ماجاء فی ترک الصلاۃ،الحدیث۲۶۳۰،ج۴،ص۲۸۱)
حدیث:۲

    حضرت عبداللہ بن عمرو رضی ا للہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے نماز کا ذکر کرتے ہوئے ایک دن یہ ارشاد فرمایا کہ جو شخص نماز کو پابندی کے ساتھ پڑھے گا ، یہ نماز اس کیلئے نور اوربُرہان اور نجات ہو گی، اور جو پابندی کے ساتھ نماز نہ پڑھے گانہ اُس کیلئے نور ہو گا نہ بُرہان ہو گی نہ نجات ہو گی اوروہ قیامت کے دن قارون وفرعون وہامان وابی بن خَلَف(کافروں) کے ساتھ ہو گا۔
(المسندلامام احمد بن حنبل،مسند عبداللہ بن عمروبن العاص،الحدیث :۶۵۸۷، الجزء الثانی،ص۵۷۴)
حدیث:۳

    حضرت عبداللہ بن شقیق رضی ا ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ اصحاب رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم ورضی اللہ تعالیٰ عنہم کسی عمل کے چھوڑنے کو کفر نہیں سمجھتے تھے سوا نماز کے۔ (کہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم نماز چھوڑ دینے کو کفر سمجھتے تھے)
(سنن الترمذی،کتاب الایمان،باب ماجاء فی ترک الصلاۃ،الحدیث۲۶۳۱، ج۴، ص۲۸۲)
حدیث:۴

    حضرت ابو الدرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ مجھ کو میرے خلیل (نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم )نے یہ وصیت کی ہے کہ تم شرک نہ کرنا۔ اگرچہ تم ٹکڑے ٹکڑے کاٹ
Flag Counter