| جہنم کے خطرات |
نمازوں کو چھوڑ دینا بہت ہی شدید گناہ کبیرہ، اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ قرآن مجید میں ہے کہ قیامت کے دن جب جہنمیوں سے جنتی لوگ پوچھیں گے کہ تم لوگوں کو کون سا عمل جہنم میں لے گیا؟ تو جہنمی لوگ نہایت افسوس اور حسرت کے ساتھ یہ جواب دیں گے کہ
قَالُوۡا لَمْ نَکُ مِنَ الْمُصَلِّیۡنَ ﴿ۙ۴۳﴾وَ لَمْ نَکُ نُطْعِمُ الْمِسْکِیۡنَ ﴿ۙ۴۴﴾وَ کُنَّا نَخُوۡضُ مَعَ الْخَآئِضِیۡنَ ۙ﴿۴۵﴾وَ کُنَّا نُکَذِّبُ بِیَوْمِ الدِّیۡنِ ﴿ۙ۴۶﴾حَتّٰۤی اَتٰىنَا الْیَقِیۡنُ ﴿ؕ۴۷﴾
ترجمہ کنزالایمان: ہم نماز نہ پڑھتے تھے اور مسکین کو کھانا نہ دیتے تھے اور بیہودہ فکروالوں کے ساتھ بیہودہ فکریں کرتے تھے اور ہم انصاف کے دن کو جھٹلاتے رہے یہاں تک کہ ہمیں موت آئی۔ دوسری آیت میں ارشاد فرمایا گیا:
فَوَیۡلٌ لِّلْمُصَلِّیۡنَ ۙ﴿۴﴾الَّذِیۡنَ ہُمْ عَنۡ صَلَاتِہِمْ سَاہُوۡنَ ۙ﴿۵﴾
ترجمہ کنزالایمان: تو ان نمازیوں کی خرابی ہے جو اپنی نماز سے بھولے بیٹھے ہیں۔(پ30،الماعوں:4،5)
اِن کے علاوہ قرآن مجید کی بہت سی آیتوں اور حدیثوں میں آیا ہے کہ نماز چھوڑ دینا شدید معصیت اور گناہ کبیرہ ہے۔ چنانچہ حضور سیِّد ِ عَالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ
حدیث:۱
حضرت بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ