Brailvi Books

جہنم کے خطرات
73 - 205
کمائے گا۔ اگر اُس کو صدقہ کریگا تو وہ مقبول نہیں ہو گا اور اگر خرچ کریگا تو اُس میں برکت نہ ہو گی۔ اور اگر اُس کو اپنی پیٹھ کے پیچھے چھوڑ کر مر جائے گا تو وہ اُس کیلئے جہنم کا توشہ بنے گا ۔
(شرح السنۃ للبغوی،کتاب البیوع،باب الکسب وطلب الحلال، الحدیث۲۰۲۳، ج۴،ص۲۰۵)
حدیث:۳

    حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ وہ گوشت جنت میں داخل نہیں ہو گا جو حرام غذا سے بنا ہو گا۔ اور ہر وہ گوشت جو حرام غذا سے بنا ہو جہنم اس کا زیادہ حق دار ہے۔
(مشکوٰۃ المصابیح،کتاب البیوع، باب الکسب وطلب الحلال،الفصل الثانی، الحدیث:۲۷۷۲،ج۲،ص۱۳۱)
حدیث:۴ 

    حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا کہ میرے باپ (حضرت ابوبکر صدیق رضی ا للہ تعالیٰ عنہ) کا ایک غلام تھا۔ وہ اپنی کمائی لا کر میرے باپ کو دیتا تھا۔ اور آپ اس کی کمائی کھاتے تھے۔ ایک دن وہ غلام کوئی چیز لایا اور میرے والد نے اس کو کھا لیا۔ پھر اس غلام نے خود ہی پوچھا کہ آپ جانتے ہیں یہ کیا چیز تھی جو آپ نے کھا لی ہے؟ تو حضرت ابوبکر صدیق رضی ا للہ تعالیٰ عنہ نے غلام سے دریافت کیا کہ تم ہی بتاؤ وہ کیا چیز تھی؟ تو غلام نے کہا کہ میں نے زمانہ جاہلیت میں کاہن بن کر ایک شخص کو غیب کی خبر بتائی تھی، حالانکہ میں کہانت کے فن کو نہیں جانتا تھا۔ میں نے اس کودھوکہ دے دیا تھا اب اس نے مجھ سے ملاقات کی اور اُسی کہانت کے معاوضہ میں اُس نے مجھے وہ چیزدی
Flag Counter