Brailvi Books

جہنم کے خطرات
72 - 205
سے وہ حق مل جاتا ہو اور رشوت دینے کے بغیر وہ حق نہ مل سکتا ہو۔ توایسی صورت میں رشوت دینا جائز ہے۔ مگر رشوت لینا کسی حالت میں بھی جائز نہیں۔ (واللہ تعالیٰ اعلم)
(۲۱) مال حرام
    حدیث شریف میں ہے کہ مسلمان کیلئے فرائضِ خداو ندی یعنی نماز ، روزہ اور حج و زکوٰۃ کے بعد رزق حلال طلب کرنا بھی فرض ہے
(شعب الایمان للبیہقی،باب فی حقوق الاولاد،الحدیث۸۷۴۱،ج۶،ص۴۲۰)
     اور مومن کے لئے ضروری ہے کہ ہمیشہ مال ِحلال ہی استعمال کرے اور مالِ حرام سے بچتا رہے چنانچہ خدا وند کریم عزوجل نے قرآن مجید میں فرمایا کہ
یٰاَیُّہَاالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا کُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰکُمْ وَاشْکُرُوْا لِلہِ اِنْ کُنْتُمْ اِیَّاہُ تَعْبُدُوْنَ ﴿۱۷۲﴾
ترجمہ کنزالایمان: اے ایمان والو کھاؤ ہماری دی ہوئی ستھری چیزیں اور اللہ کااحسان مانو اگر تم اسی کوپوجتے ہو۔(پ۲،البقرۃ:۱۷۲)

اس بارے میں مندرجہ ذیل چند حدیثیں بھی پڑھ لیجئے۔ اوراِس کی اَہمیت کو سمجھئے 

حدیث:۱

     حضرت ابوہریرہ رضی ا للہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی  کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ آدمی یہ پرواہ نہیں کریگا کہ اس نے جو مال حاصل کیا ہے وہ حرام ہے یا حلال۔
(صحیح البخاری،کتاب البیوع،باب من لم یبال من حیث...الخ،الحدیث:۲۰۵۹،ج۲،ص۷)
حدیث:۲

    حضرت عبداللہ بن مسعود رضی ا للہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ بندہ جو حرام مال
Flag Counter