Brailvi Books

جہنم کے خطرات
71 - 205
بدترین خیانت اور دھوکا بازی ہے۔ جو حرام و گناہ ہے اور تجارت کی برکت کو برباد کرنے والا کام ہے۔ لہٰذا ہر مسلمان کو اس سے بچنا ضروری ہے تاکہ وہ جہنم کے خطرات سے محفوظ رہے۔ (واللہ تعالیٰ اعلم)
(۲۰) رشوت
رشوت لینا دینا، اور دونوں کے درمیان دلالی کرنا حرام و گناہ ہے قرآن میں رشوت کو '' سُحت '' یعنی مال حرام کہا گیا ہے اور حدیثوں میں اس کی شدید ممانعت آئی ہے۔

حدیث:۱

    حضرت ابن عمرورضی ا للہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے رشوت دینے والے، اور رشوت لینے والے اور ا ِن دونوں کے درمیان دلالی کرنے والے پر لعنت فرمائی۔
(سنن الترمذی،کتاب الاحکام،باب ماجاء فی الراشی...الخ، الحدیث ۱۳۴۲، ج۳، ص۶۶۔کنزالعمال،کتاب الامارۃ،باب الرشوۃ،الحدیث۳۵۰۷۶، ج۲، ص۴۵،عن ثوبان)
حدیث:۲

امیر المومنین حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے حرام کے دو دروازے ایسے ہیں کہ لوگ ان دونوں دروازوں سے کھاتے ہیں ایک رشوت، دوسرے ز انیہ کی کمائی۔
مسائل وفوائد
    الحاصل رشوت کا مال حرام ہے اور رشوت لینا دینا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے ۔ہاں البتہ اگر کسی مسلمان کا کوئی حق مارا جاتا ہو اوررشوت دینے
Flag Counter