| جہنم کے خطرات |
اسی طرح احادیث میں حضور ا قدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے کم ناپ تول کی ممانعت اور مذمت بار بار فرمائی ہے اور ناپ تول پورا پورا دینے کی تاکید فرمائی ہے۔
حدیث:۱
حضرت ابن عباس رضی ا للہ تعالیٰ عنہماسے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ناپ تول کرنے والوں سے فرمایا کہ بیشک تم لوگ ایسے کام پر لگائے گئے ہو کہ ا س کام میں تم سے پہلے کچھ امتیں ہلاک ہو گئیں۔(سنن الترمذی ، کتاب البیوع ، باب ماجاء فی المکیال والمیزان، الحدیث:۱۲۲۱، ج۳،ص۹)
مطلب یہ ہے کہ ناپ تول میں کمی نہ کرو کیوں کہ تم سے پہلے کچھ ا متوں نے ناپ تول میں کمی کی تھی۔ تو ان پر خدا عزوجل کا عذاب آگیا اور ان کو عذاب الٰہی عزوجل نے ہلاک کر ڈالا لہٰذا تم لوگ ناپ تول کرنے میں ہر گز ہر گز کبھی کمی نہ کرنا ورنہ تمہارے لئے بھی عذاب ِالٰہی سے ہلاکت کا خطرہ ہے۔
حدیث:۲
حضرت سُوید بن قیس رضی ا للہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول ا للہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ایک آدمی سے جو مزدوری لے کر تولتا تھا۔ فرمایا کہ ''زن وارجح '' یعنی وزن کرو اور کچھ بڑھا کر تولو،کم نہ تولو۔( سنن الترمذی،کتاب البیوع، باب ماجاء فی الرجحان فی الوزن، الحدیث:۱۳۰۹، ج۳،ص۵۲)
مسائل و فوائد
خلاصہ یہ ہے کہ ناپ تول میں ہر گز ہر گز کمی نہیں ہونی چاہیے کہ یہ چوری اور