| جہنم کے خطرات |
''چغلی'' ہے حضرت علامہ بدرالدین عینی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے بخاری شریف کی شرح میں فرمایا کہ کسی کی بات کودوسرے آدمی تک پہنچانے اور فساد پھیلانے کیلئے لے جانا یہی''چغلی ''ہے۔
(عمدۃ القاری، کتاب الوضوء، باب من الکبائر.....الخ،الحدیث:۲۱۶،قولہ ''بالنمیمۃ''، ج۲، ص۵۹۴)
مسائل و فوائد
چغلی کھانا بدترین اور بہت ذلیل عادت ہے اور یہ گناہ کبیرہ ہے۔ چغلی کھانے والے کو اس کی قبر میں بھی عذاب ہو گا اور آخرت میں اس کو جہنم کا عذاب بھی بھگتنا پڑے گا۔ اس بری اور گناہ کی عادت سے مسلمانوں میں بڑے بڑے جھگڑے پیدا ہو جاتے ہیں یہاں تک کہ قتل و خونریزی کی نوبت آجاتی ہے اس لئے اس گناہ سے بچتے رہنا لازم اور بہت ضروری ہے ۔خداو ندِ کریم ہر مسلمان کو اِس بَلا سے محفوظ رکھے۔ ( آمین)
(۱۸) امانت میں خیانت
ا مانت میں خیانت یہ بہت بڑا گناہ اور حرام کام ہے اور چوری کی طرح یہ بھی جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا :
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَخُوۡنُوا اللہَ وَالرَّسُوۡلَ وَتَخُوۡنُوۡۤا اَمٰنٰتِکُمْ وَاَنۡتُمْ تَعْلَمُوۡنَ ﴿۲۷﴾
ترجمہ کنزالایمان : اے ایمان والو اللہ و رسول سے دغا نہ کرو اورنہ اپنی امانتوں میں دانستہ خیانت ۔(پ9،الانفال :27)
دوسری آیت میں ارشاد فرمایا :