ترجمہ کنزالایمان: بے شک اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں جن کی ہیں انہیں سپردکرو۔(پ5،النساء :58)
حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے حدیث میں فرمایا کہ
حدیث:۱
حضرت عبد ا للہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے ا نہوں نے کہا کہ رسول ا للہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا ہے کہ چار باتیں جس شخص میں پائی جائیں گی وہ خالص منافق ہو گا اور اِن میں سے اگر ایک بات پائی گئی تو اس شخص میں نفاق کی ایک بات پائی گئی۔ یہاں تک کہ اِس سے توبہ کر لے ۔
(۱) جب امین بنایا جائے تو خیانت کرے ۔
(۲) اور جب بات کرے تو جھوٹ بولے ۔
(۳) اور جب کوئی معاہدہ کرے تو عہد شکنی کرے۔
(۴) اور جب جھگڑا کرے تو گالی بکے۔