ترجمہ کنزالایمان: اورایک دوسرے کی غیبت نہ کرو کیا تم میں کوئی پسند رکھے گا کہ اپنے مرے بھائی کا گوشت کھائے تو یہ تمہیں گوارا نہ ہو گا اور اللہ سے ڈرو بیشک اللہ بہت توبہ قبول کرنیوالا مہربان ہے۔(پ26،الحجرات:12)
اِسی طرح حدیثوں میں بھی بکثرت اِس کی ممانعت ا ور مذمت آئی ہے۔ چنانچہ ایک حدیث میں ہے۔
حدیث:۱
حضرت ابو سعید و جابر رضی ا للہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول ا للہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ غیبت زنا سے سخت گناہ ہے۔ تو لوگوں نے کہا کہ یا رسول ا للہ ! صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم غیبت زنا سے زیادہ سخت گناہ کیونکر اور کیسے ہے؟ تو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا آدمی زنا کرتا ہے پھر توبہ کرلیتا ہے تو ا للہ تعالیٰ اُس کی توبہ قبول فرما لیتا ہے۔ اور غیبت کرنے والے کوا للہ تعالیٰ اس وقت تک نہیں بخشے گا جب تک کہ وہ نہ معاف کردے جس کی غیبت کی ہے۔