Brailvi Books

جہنم کے خطرات
60 - 205
علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ '' نہیں ''۔
(شعب الایمان للبیھقی،باب فی حفظ اللسان،الحدیث۴۸۱۲،ج۴،ص۲۰۷)
حدیث:۴

     حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول ا للہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگ سچ بولنے کو لازم پکڑ لو کیونکہ سچ نیکو کاری کا راستہ بتاتا ہے اور نیکو کاری جنت کی طرف راہنمائی کرتی ہے آدمی ہمیشہ سچ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ ا للہ عزوجل کے نزدیک ''صدیق'' لکھ دیا جاتا ہے اور تم لوگ جھوٹ بولنے سے بچتے رہو؟ کیونکہ جھوٹ بدکاری کا راستہ بتاتا ہے اور بدکاری جہنم کی طرف راہنمائی کرتی ہے۔ اور آدمی ہمیشہ جھوٹ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک ''کذاب'' لکھ دیا جاتا ہے۔
(صحیح مسلم،کتاب البروالصلۃ...الخ،باب قبح الکذب...الخ، الحدیث۲۶۰۷، ص۱۴۰۵)
حدیث:۵

     حضرت بہز بن حکیم رضی ا للہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسول ا للہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ اس شخص کیلئے خرابی ہے جو بات کرتے ہوئے لوگوں کو ہنسانے کیلئے جھوٹ بولتا ہے۔ اس کیلئے خرابی ہے۔اس کیلئے خرابی ہے۔
(مشکوٰۃالمصابیح،کتاب الآداب باب حفظ اللسان...الخ،الفصل الثانی، الحدیث ۴۸۳۵،ج۳،ص۴۱۔ سنن الترمذی،کتاب الزہد،باب ماجاء من تکلم بالکلمۃ...الخ، الحدیث۲۳۲۲،ج۴،ص۱۴۲)
Flag Counter