جھوٹی گواہی بھی حرام و گناہ کبیرہ ہے اور جہنم میں لے جانے والا عملِ بد ہے۔
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص بندوں کی فہرست بیان فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ
وَالَّذِیۡنَ لَا یَشْہَدُوۡنَ الزُّوۡرَ ۙ وَ اِذَا مَرُّوۡا بِاللَّغْوِ مَرُّوۡا کِرَامًا ﴿۷۲﴾
ترجمہ کنزالایمان: اورجو جھوٹی گواہی نہیں دیتے اور جب بے ہودہ پر گزرتے ہیں اپنی عزت سنبھالے گزر جاتے ہیں۔(پ19،الفرقان:72)
حدیث:۱
حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے بڑے بڑے گناہوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا '' وشھادۃ الزور'' یعنی جھوٹی گواہی بھی گناہ کبیرہ اور جہنم میں لے جانے والا جرم ہے۔
(صحیح البخاری،کتاب الادب،باب عقوق الوالدین من الکبائر، الحدیث۵۹۷۶،ج۴،ص۹۵)