Brailvi Books

جہنم کے خطرات
57 - 205
حدیث:۴

    حضرت ابوبکررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ ہر گناہ کو اللہ تعالیٰ جس کیلئے چاہتا ہے بخش دیتا ہے مگر ماں باپ کی نافرمانی و ایذا رسانی کو نہیں بخشتا بلکہ ایسا کرنے والے کو اس کے مرنے سے پہلے دنیا کی زندگی ہی میں جلدہی سزا دے دیتا ہے۔
(شعب الایمان للبیھقی،باب فی بر الوالدین،فصل فی عقوق الوالدین، الحدیث ۷۸۹۰،ج۶،س۱۹۷)
حدیث:۵ 

    ابن عباس رضی ا للہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اپنے ماں باپ کا فرماں بردار ہو تا ہے اُس کیلئے جنت کے دو دروازے کھل جاتے ہیں اور اگر ماں باپ میں سے کوئی ایک ہی موجود ہو اور وہ ایک ہی کافرماں بردار ہو تو اس کیلئے جنت کا ایک دروازہ کھل جاتا ہے۔ اور جو شخص اپنے ماں باپ کا نافرمان ہوتا ہے اُس کیلئے جہنم کے دو دروازے کھل جاتے ہیں اور اگر ماں باپ میں سے ایک ہی موجود ہو اور وہ ایک ہی کا نافرمان ہو تو جہنم کا ایک ہی دروازہ اُس کیلئے کھلتا ہے۔ یہ سن کر ایک صحابی نے عرض کیا اگرچہ اُس کے ماں باپ اس پر ظلم کرتے ہوں؟ تو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگرچہ اُس کے ماں باپ نے اُس پر ظلم کیا ہو۔ اگرچہ اس کے ماں باپ نے اس پر ظلم کیا ہو۔ اگرچہ اس کے ماں باپ نے اس پر ظلم کیا ہو۔(اس جملہ کو تین مرتبہ ارشاد فرمایا)
(شعب الایمان للبیھقی،باب فی برالوالدین،فصل فی حفظ حق الوالدین بعد موتھا،
Flag Counter