Brailvi Books

جہنم کے خطرات
56 - 205
فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ '' وعقوق الوالدین '' یعنی ماں باپ کی نافرمانی و ایذا رسانی گناہ کبیرہ ہے۔
(صحیح البخاری،کتاب الایمان والنذور،باب الیمین الغموس،الحدیث۶۶۷۵، ج۴،ص۲۹۵)
حدیث:۲

    حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے تین مرتبہ فرمایا کہ اُس شخص کی ناک مٹی میں مل جائے، اُس شخص کی ناک مٹی میں مل جائے اِن الفاظ کو سن کر کسی صحابی نے عرض کیا کہ یا رسول ا للہ! صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم ! کس کی ناک مٹی میں مل جائے؟ تو حضورِ اَنور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا وہ شخص جو اپنے ماں باپ کو پائے کہ ان میں ایک یا دونوں بڑھاپے میں ہوں پھر وہ اُن کی خدمت کرکے جنت میں نہیں داخل ہوا تو اس کی ناک مٹی میں مل جائے ۔ (یعنی وہ ذلیل و خوار اور نامراد ہو جائے۔)
(صحیح مسلم،کتاب البروالصلۃ،باب رغم من ادرک...الخ، الحدیث۲۵۵۱، ص۱۳۸۱)
حدیث:۳

     حضرت عبداللہ بن عمرو رضی ا للہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ رسول ا للہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ خداعزوجل کی رضا مندی باپ کی رضا مندی میں ہے اور خداعزوجل کی ناراضگی باپ کی ناراضگی میں ہے۔
(سنن الترمذی،کتاب البروالصلۃ،باب ماجاء من الفضل فی رضا...الخ، الحدیث۱۹۰۷،ج۳،ص۳۶۰)
Flag Counter