(صحیح البخاری،کتاب المحاربین...الخ،باب رمی المحصنات، الحدیث۶۸۵۷، ج۴، ص۳۵۴)
حدیث:۲
حضرت ابوہریرہ رضی ا للہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ مسلمانوں کے گھروں میں سب سے بہترین گھر وہ ہے جس میں کوئی یتیم رہتا ہو اوراس کے ساتھ بہترین سلوک کیا جاتا ہو۔ اور مسلمانوں کے گھروں میں سب سے بدترین گھر وہ ہے کہ جس میں کوئی یتیم رہتا ہو اور اس کے ساتھ برا برتاؤ کیا جاتا ہو۔(سنن ابن ماجہ،کتاب الادب،باب حق الیتیم، الحدیث۳۶۷۹، ج۴، ص۱۹۳)
مسائل و فوائد
یتیم کے مال کوناحق کھانا یا اُس کے کسی مال یا سامان یا اُس کی زمین و مکان کو ناحق طریقے سے لے لینا یا اُس کو جھڑکنا یا کسی قسم کی ا یذا اور تکلیف دینا یا برا سلوک کرنا یہ سب حرام اور گناہ کی باتیں ہیں جن کی سزا آخرت میں جہنم کا عذاب ِ عظیم ہے۔
(۱۲) جہاد سے بھاگ جا نا
کفار سے جہاد کے وقت میدانِ جنگ سے بھاگ جانا بڑا ہی شدید حرام اور گناہ کبیرہ ہے جس کی آخرت میں سزا جہنم کا عذاب ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا کہ