ترجمہ کنزالایمان: وہ جو یتیموں کا مال ناحق کھاتے ہیں وہ تو اپنے پیٹ میں نری آگ بھرتے ہیں اورکوئی دم جاتا ہے کہ بھڑکتے دھڑے(بھڑکتی آگ)میں جائیں گے (پ4،النساء:10)
اور دوسری آیت میں ارشاد فرمایا کہ
وَاٰتُوا الْیَتٰمٰۤی اَمْوَالَہُمْ وَلَا تَتَبَدَّلُوا الْخَبِیۡثَ بِالطَّیِّبِ ۪ وَلَا تَاۡکُلُوۡۤا اَمْوَالَہُمْ اِلٰۤی اَمْوَالِکُمْ ؕ اِنَّہٗ کَانَ حُوۡبًا کَبِیۡرًا ﴿۲﴾
ترجمہ کنزالایمان: اور یتیموں کو ان کے مال دواور ستھرے کے بدلے گندا نہ لواور ان کے مال اپنے مالوں میں ملا کر نہ کھاجاؤ بیشک یہ بڑا گناہ ہے۔(پ4،النساء:2)
حدیث:۱
حدیث شریف میں حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ان بڑے بڑے گناہوں کو جو مسلمان کو ہلاک کر ڈالنے والے ہیں بیان کرتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا کہ'