Brailvi Books

جہنم کے خطرات
50 - 205
تکذیب یا توہین ہوتی ہو تو ایسا جادو کفر ہے۔ قرآن مجید میں ہے۔
وَلٰکِنَّ الشَّیٰطِیۡنَ کَفَرُوۡا یُعَلِّمُوۡنَ النَّاسَ السِّحْرَ ٭
ترجمہ کنزالایمان:ہاں شیطان کافر ہوئے لوگوں کو جادو سکھاتے ہیں۔ (پ1،البقرۃ:102)

حدیث:۱

    حدیث شریف میں حضور اکرمصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے آیات بَیِّنَاتاور کبیرہ گناہوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا '' لا تسحروا '' یعنی جاد و نہ کرو ۔
(سنن الترمذی،کتاب الاستئذان والآداب،باب ماجاء فی قبلۃ الیدوالرجل، الحدیث ۲۷۴۲،ج۴،ص۳۳۵)
حدیث:۲

حضرت ابن ا لمسیّب رضی ا للہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ امیر المومنین حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک جادو گر کو پکڑا اور اسکے سینہ کو کچل کر چھوڑ دیا یہاں تک کہ وہ مر گیا ۔
(کنزالعمال،کتاب السحر...الخ،من قسم الافعال،الحدیث۱۷۶۷۸،ج۳،الجزء السادس،ص۳۱۹)
مسائل و فوائد
    اگر جادو کفر کی حد کو پہنچا ہو تو دنیا میں اس کی یہ سزا ہے کہ بادشاہِ اسلام اس کو قتل کرا دے ۔ چنانچہ حدیث شریف میں ہے کہ
''حد الساحر ضربۃ بالسیف ''
 یعنی جادو گر کی سزا اُس کو تلوار سے قتل کر دینا ہے۔
(سنن الترمذی،کتاب الحدود،باب ماجاء فی حد الساحر،الحدیث۱۴۶۵، ج۳،ص۱۳۹)
    اور آخر ت میں اُس کی سزا جہنم کا عذاب عظیم ہے جس کی ہولناکیوں اور
Flag Counter