| جہنم کے خطرات |
تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا ہے۔ سود کا ایک درہم جان بوجھ کر کھانا چھتیس مرتبہ زنا کرنے سے بھی زیادہ سخت اور بڑا گناہ ہے۔
(المسند للامام احمد بن حنبل،حدیث عبداللہ بن حنظلۃ،الحدیث۲۲۰۱۶،ج۸،ص۲۲۳)
حدیث:۵
حضرت ابوہریرہ رضی ا للہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول ا للہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ ضرور ضرور لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ کوئی ایسا باقی نہ رہے گا جو سود خور نہ ہو۔ اور اگر سود نہ کھائے گا تو سود کا دھواں ہی اُسے پہنچے گا۔(سنن ابی داود،کتاب البیوع،باب فی اجتناب الشبھات، الحدیث ۳۳۳۱، ج۳، ص۳۳۰)
حدیث:۶
حضرت عبدا للہ بن مسعود رضی ا للہ تعالیٰ عنہماسے روایت ہے کہ انہوں نے کہاکہ بیشک سود اگرچہ کتنا ہی زیادہ ہو مگر اُس کا انجام مال کی کمی ہے۔(مشکوۃ المصابیح،کتاب البیوع،باب الربا،الفصل الثالث، الحدیث: ۲۸۲۷، ج۲، ص۵۲۴۔المسند للامام احمد بن حنبل،مسند عبداللہ بن مسعود،الحدیث۳۷۵۴،ج۲،ص۵۰)
مسائل و فوائد
سود کی حرمت قطعی و یقینی ہے جو سود کو حلال بتائے یا حلال جانے وہ کافر ہے۔وہ ہمیشہ جہنم میں رہے گاکیونکہ ہر حرام قطعی کا حلال جاننے والا کافر ہے۔
(تفسیرخزائن العرفان،پ۳،البقرۃ:۲۷۵)
( ۱۰) جا د و
جادو کرنا حرام اور گناہ کبیرہ ہے اور اگر جادو کے منتروں سے شریعت کی