Brailvi Books

جہنم کے خطرات
48 - 205
حدیث:۱

حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے مہلک کبیرہ گناہوں کا بیان فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ سود کھانا بھی گناہ کبیرہ ہے۔
(صحیح مسلم،کتاب الایمان،باب الکبائرواکبرھا،الحدیث۸۹،ص۶۰)
حدیث:۲

    حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے سود کھانے والے اور سود کھلانے والے اور سود لکھنے والے اور سود کے دونوں گواہوں پر لعنت فرمائی اور یہ فرمایا کہ یہ سب گناہ میں برابر ہیں۔
(صحیح مسلم،کتاب المساقاۃ،باب لعن اٰکل الربوا...الخ، الحدیث ۱۵۹۸، ص۸۶۲)
حدیث:۳

    حضرت ابوہریرہ رضی ا للہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول ا للہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ شب معراج میں مجھے ایک ایسی قوم کے پاس سیر کرائی گئی کہ اُن کے پیٹ کوٹھریوں کے مثل تھے۔ جن میں سانپ بھرے تھے۔ جو پیٹوں کے باہر سے نظر آرہے تھے تو میں نے پوچھا کہ اے جبرائیل یہ کون لوگ ہیں ؟ تو اُنہوں نے کہا کہ یہ سود کھانے والے ہیں۔
(سنن ابن ماجہ،کتاب التجارات،باب التغلیظ فی الربا، الحدیث۲۲۷۳، ج۳، ص۷۱)
حدیث:۴

    حضرت عبداللہ بن حنظلہ رضی ا للہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ
Flag Counter