Brailvi Books

جہنم کے خطرات
44 - 205
حدیث:۹

     حضرت ابن عباس رضی ا للہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ دائمی طور پر شراب پینے والا اگر اسی حالت میں مر گیا تو وہ دربار خداوندی میں قیامت کے روزاس طرح آئے گا جیسے کہ ایک بت پرست ۔
(المسند للامام احمد بن حنبل،مسند عبداللہ بن العباس،الحدیث ۲۴۵۳، ج۱، ص۵۸۳)
حدیث:۱۰

    حضرت ابو موسیٰ رضی ا للہ تعالیٰ عنہ فرمایاکرتے تھے کہ میں اس کی پرواہ نہیں کرتا کہ شراب پی لوں یا اِس ستون کی عبادت کر لوں (یعنی یہ دونوں حرام اور گناہ کے کام ہیں اِن دونوں سے یکساں طور پربچنا چاہیے۔)
(سنن النسائی،کتاب الاشربۃ،باب ذکر الروایات المغلظات فی شرب الخمر،ج۴، ص۳۱۴)
حدیث:۱۱ 

حضرت اَ نَس رضی ا للہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ ا للہ تعالیٰ نے شراب کے بارے میں دس آدمیوں پر لعنت فرمائی۔

(۱) شراب نچوڑنے والے پر(۲) شراب نچڑ وانے والے پر (۳) شراب پینے والے پر (۴) شراب اُٹھانے والے پر(۵) اُس پر جس کی طرف شراب اٹھا کر لے جائی گئی۔ (۶) شراب پلانے والے پر (۷) شراب کی قیمت کھانے والے پر (۸) شراب بیچنے والے پر(۹) شراب خریدنے والے پر (۱۰) اس پر جس کیلئے شراب خریدی گئی ہو۔
(سنن الترمذی،کتاب البیوع،باب النھی ان یتخذ الخمرخلا، الحدیث۱۲۹۹، ج۳،
Flag Counter