| جہنم کے خطرات |
عرض کیا کہ یا رسول ا للہ! صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم ہم ایک ٹھنڈی زمین میں رہتے ہیں اور ہم بہت سخت محنت کے کام کرتے ہیں اور ہم گیہوں کی شراب بناتے ہیں تا کہ ہم اُس کو پی کر اپنے کاموں کی طاقت اور اپنے شہروں کی سردی پر قابو حاصل کریں تو حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ وہ نشہ لاتی ہے؟ تو میں نے کہا کہ جی ہاں ! تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ پھر اُس سے بچو۔ تو میں نے کہا کہ ہمارے یہاں کے لوگ اُس کو نہیں چھوڑ سکتے تو ارشاد فرمایا کہ اگر لوگ اُس کو نہ چھوڑیں تو تم اُن لوگوں سے جہاد کرو۔
(سنن ابی داود،کتاب الاشربۃ،باب النھی عن المسکر،الحدیث۳۶۸۳،ج۳،ص۴۶۰)
حدیث:۷
حضرت عبد اﷲبن عمرو رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے شراب اور جوا اور شطرنج اور باجرہ کی شراب سے منع فرمایا اور یہ فرمایا کہ ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے۔(سنن ابی داود،کتاب الاشربۃ،باب النھی عن المسکر، الحدیث۳۶۸۵،ج۳،ص۴۶۰)
حدیث:۸
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ تین آدمی جنت میں داخل نہیں ہوں گے۔ (۱) دائمی طور پر شراب پینے والا (۲) رشتہ داریوں کو کاٹنے والا (۳)جادو کی تصدیق کرنے والا۔(المسندللامام احمد بن حنبل،مسندالکوفیین،حدیث ابی موسی الاشعری، الحدیث ۱۹۵۸۶،ج۷،ص۱۳۹)