| جہنم کے خطرات |
حدیث:۳
حضرت جا بر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روا یت ہے کہ حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ جو چیز زیادہ مقدار میں نشہ لائے تو اس کی تھوڑی سی مقدار بھی حرام ہے۔(سنن الترمذی،کتاب الاشربۃ،باب ما اسکر کثیرہ فقلیلہ حرام،الحدیث۱۸۷۲، ج۳،ص۳۴۳)
حدیث:۴
حضرت ابو سعیدخُدری رضی ا للہ عنہ سے روایت ہے کہ ہمارے یہاں ایک یتیم لڑکے کی شراب رکھی ہوئی تھی۔ جب سورہ مائدہ نازل ہوئی (اور شراب حرام ہوگئی) تو میں نے رسول ا للہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم سے اس کے بار ے میں پوچھااور یہ بھی کہا کہ وہ ایک یتیم کی ہے۔ تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ اس کو بہا دو۔(سنن الترمذی،کتاب البیوع،باب ماجاء فی النھی للمسلم...الخ،الحدیث۱۲۶۷، ج۳، ص۳۳)
حدیث:۵
حضرت اَ نَس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ حضرت ابو طلحہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے ناقل ہیں کہ اُنہوں نے کہا کہ اے اﷲ کے نبی!عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم میں نے چند یتیموں کے لئے شراب خریدی ہے جو میری پرورش میں ہیں ۔تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ شراب کو بہا دو اور مٹکوں کو توڑ ڈالو ۔(سنن الترمذی،کتاب البیوع،باب ماجاء فی بیع الخمر والنھی عن ذالک،الحدیث۱۲۹۷، ج۳،ص۴۶)
حدیث:۶
حضرت د یلم حمیری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے