Brailvi Books

جہنم کے خطرات
40 - 205
بایاں پاؤں ٹخنے سے کاٹا جائے گا۔ ہاتھ کاٹنے کے بعد اگر چوری کا مال چور کے پاس موجود ہو تو مالک کو وہ مال دلا دیا جائے گا اور اگر چور کے پاس سے وہ مال ضائع ہو گیا ہو توچو ر سے اُس کا تاوان نہیں لیا جائے گا۔
            (تفسیر خزائن العرفان،پ۶،المائدۃ:۳۸)
واضح رہے کہ ڈاکہ ڈالنا، لوٹ مار کرنا، کسی کی زمین یا مال و جائیداد کو غصب کر لینا،کسی سے عاریت کے طور پر کوئی سامان لے کر واپس نہ کرنا،کسی سے قرض لے کر اس کو ادا نہ کرنا، کسی کی امانت میں خیانت کرنا وغیرہ یہ سب چوری کی طرح گناہ کبیرہ ہیں اور یہ سب قہرِ قہار و غضب ِجبار میں گرفتار ہونے کاسبب اور عذا ب نار کاباعث ہیں۔( وا للہ تعالیٰ اعلم)
 (۷) شراب
    شراب کو حضورِ اکرمصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اُمُّ الخبائث یعنی تمام گناہوں کی جڑ فرمایا ہے اور اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اِس کو حرام فرمایا اور حدیثوں میں بھی کثرت سے اِس کی حُرمت اور مخالفت کا ذکر آیا ہے ۔قرآن مجید میں ہے :
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیۡسِرُ وَ الۡاَنۡصَابُ وَ الۡاَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیۡطٰنِ فَاجْتَنِبُوۡہُ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوۡنَ ﴿۹۰﴾اِنَّمَا یُرِیۡدُ الشَّیۡطٰنُ اَنۡ یُّوۡقِعَ بَیۡنَکُمُ الْعَدَاوَۃَ وَالْبَغْضَآءَ فِی الْخَمْرِ وَ الْمَیۡسِرِ وَیَصُدَّکُمْ عَنۡ ذِکْرِ اللہِ وَعَنِ الصَّلٰوۃِ ۚ فَہَلْ اَنۡتُمۡ مُّنۡتَہُوۡنَ ﴿۹۱﴾
ترجمہ کنزالایمان: اے ایمان والو شراب اور جوا اور بت اور پانسے ناپاک ہی ہیں شیطانی کام تو ان سے بچتے رہنا کہ تم فلاح پاؤ شیطان یہی چاہتا ہے کہ تم میں بیر اور دشمنی ڈلوا وے شراب اور جوئے میں اور تمہیں اللہ کی یاداور نماز سے روکے تو کیا تم باز آئے ۔(پ7،المائدۃ:90،91)
Flag Counter