اور حنفی مذہب یہ ہے کہ اس کے اوپر دیوار گرا دیں یا اونچی جگہ سے اِس کواوندھا کرکے گرائیں اور اِس پر پتھر برسائیں یا اِسے قید میں رکھیں یہاں تک کہ مر جائے یا توبہ کرلے یا چند بار یہ فعل بد کیا ہو تو بادشاہِ اسلام اِسے قتل کر ڈالے الغرض اغلام بازی یعنی پیچھے کے مقام میں جماع کرنا نہایت ہی خبیث فعل ہے بلکہ یہ زنا سے بھی بدتر ہے۔ اسی لئے اس میں شرعی حد مقرر نہیں کہ بعض اماموں کے نزدیک حد قائم کرنے سے آدمی اس گناہ سے پاک ہو جاتا ہے اور یہ اِتنا شدید اور بڑا گناہ ہے کہ جب تک توبہ خالصہ نہ ہو اس گناہ سے پاکی نہ حاصل ہو گی اور اس گناہ کوحلال جاننے والا کافر ہے۔ یہی مذہب جمہور ہے۔
(بہارشریعت،کہاں حد واجب ہے اور کہاں نہیں،ج۲،حصہ۹،ص۹۲)
چوری بھی گناہ کبیرہ اور جہنم میں لے جانے والا حرام کام ہے۔ قرآن مجید اور حدیثوں میں اِس حرام کام کی بکثرت مذمت و ممانعت آئی ہے اور دنیا و آخرت