| جہنم کے خطرات |
حدیث:۵
حضرت عمرو بن ابی عمرو رضی ا للہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے جو قوم لوط کا عمل کرے وہ ملعون ہے۔(سنن الترمذی،کتاب الحدود، باب ماجاء فی حد اللوطی،الحدیث۱۴۶۱، ج۳،ص۱۳۷)
حدیث:۶
حضرت ابو سعید خُدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ آخری زمانے میں کچھ لوگ ہوں گے جو ''لوطیہ'' کہلائیں گے اور یہ تین قسم کے لوگ ہوں گے ، ایک وہ جو صرف لڑکوں کی صورتیں دیکھیں گے اور ان سے بات چیت کریں گے۔ دوسرے وہ ہوں گے جو لڑکوں سے مصافحہ اور معانقہ بھی کریں گے۔ تیسرے وہ لوگ ہوں گے جو اُن لڑکوں کے ساتھ بد فعلی کریں گے۔ تو ان سبھوں پر اللہ عزوجل کی لعنت ہے مگر جو لوگ توبہ کر لیں گے اللہ تعالیٰ اُن کی توبہ قبول کرلے گا اور وہ لعنت سے بچے رہیں گے۔(کنزالعمال،کتاب الحدودمن قسم الاقوال،الحدیث۱۳۱۲۹،ج۳، الجزالخامس، ص۱۳۵)
حدیث:۷ حضرت وکیع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ جو شخص قومِ لوط کا عمل کرتے ہوئے مرے گا تو اُس کی قبر اُس کو قوم لوط میں پہنچا دے گی اور اُس کا حشر قوم لوط کے ساتھ ہو گا۔
(کنزالعمال،کتاب الحدودمن قسم الاقوال،الحدیث۱۳۱۲۷،ج۳، الجزالخامس، ص۱۳۵)