Brailvi Books

جہنم کے خطرات
36 - 205
تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا ہے کہ سب سے زیادہ جس چیز کا مجھے اپنی امت پر خوف ہے وہ قومِ لوط کا عمل ہے۔
 (سنن الترمذی،کتاب الحدود،باب ماجاء فی حداللوطی، الحدیث۱۴۶۲،ج۳،ص۱۳۸)
حدیث:۲

     حضرت خزیمہ بن ثابت رضی ا للہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ بیشک اللہ تعالیٰ حق بات کہنے سے نہیں شرماتا ہے ۔ تم لوگ عورتوں سے اُن کے پیچھے کے مقام میں جماع نہ کرو۔
 (سنن ابن ماجہ،کتاب النکاح،باب النھی عن اتیان النساء...الخ، الحدیث۱۹۲۴،ج۲،ص۴۵۰)
حدیث:۳

    حضرت ا بن عباس رضی ا للہ تعالیٰ عنہماسے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا جو کسی مرد یا عورت کے پچھلے مقام میں جماع کرے اللہ تعالیٰ اس پررحمت نہیں فرمائے گا۔
 (سنن الترمذی،کتاب الرضاع،باب ماجاء فی کراھیۃ اتیان...الخ،الحدیث۱۱۶۸،ج۲،ص۳۸۸)
حدیث:۴

    حضرت ابن عباس رضی ا للہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ جس کو تم قومِ لوط کا عمل کرتے ہوئے پاؤ تو فاعل و مفعول دونوں کو قتل کر دو۔
 (سنن الترمذی،کتاب الحد ود، باب ماجاء فی حد اللوطی،الحدیث۱۴۶۱، ج۳،ص۱۳۷)
Flag Counter