| جہنم کے خطرات |
سورتوں میں جا بجا اس کا ذکر فرمایا کہ قومِ لوط پر اُن کی اِس بد اعمالی کی سزا میں شدید پتھراؤ اور زلزلہ کاعذاب بھیج کر اُن کی بستیوں کو اُلٹ پلٹ کر دیا اور پوری آبادی کو تہس نہس کرکے اُس قوم کو دنیا سے نیست و نابود کر دیا۔ چنانچہ سورئہ اعراف میں فرمایا :
وَلُوۡطًا اِذْ قَالَ لِقَوْمِہٖۤ اَتَاۡتُوۡنَ الْفَاحِشَۃَ مَا سَبَقَکُمۡ بِہَا مِنْ اَحَدٍ مِّنَ الْعٰلَمِیۡنَ ﴿۸۰﴾اِنَّکُمْ لَتَاۡتُوۡنَ الرِّجَالَ شَہۡوَۃً مِّنۡ دُوۡنِ النِّسَآءِ ؕ بَلْ اَنۡتُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُوۡنَ ﴿۸۱﴾
ترجمہ کنزالایمان:اور لوط(علیہ السلام) کو بھیجا جب اس نے اپنی قوم سے کہا کیا وہ بے حیائی کرتے ہو جو تم سے پہلے جہان میں کسی نے نہ کی تم تو مردوں کے پاس شہوت سے جاتے ہو عورتیں چھوڑ کربلکہ تم لوگ حد سے گزر گئے ۔(پ8،الاعراف:80،81) پھر اللہ تعالیٰ نے اُن لوگوں کی ہلاکت کا بیان فرماتے ہوئے ارشاد فرمایاکہ
وَاَمْطَرْنَا عَلَیۡہِمۡ مَّطَرًا ؕ فَانۡظُرْکَیۡفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الْمُجْرِمِیۡنَ ﴿٪۸۴﴾
ترجمہ کنزالایمان: اور ہم نے ان پر (پتھروں کا) ایک مینھ برسایا تو دیکھو کیسا انجام ہوا مجرموں کا ۔(پ8،الاعراف:84)
دوسری آیت میں ارشاد فرمایا کہوَ لُوۡطًا اٰتَیۡنٰہُ حُکْمًا وَّ عِلْمًا وَّ نَجَّیۡنٰہُ مِنَ الْقَرْیَۃِ الَّتِیۡ کَانَتۡ تَّعْمَلُ الْخَبٰٓئِثَ ؕ اِنَّہُمْ کَانُوۡا قَوْمَ سَوْءٍ فٰسِقِیۡنَ ﴿ۙ۷۴﴾
ترجمہ کنزالایمان: اور لوط (علیہ السلام) کو ہم نے حکومت اور علم دیااور اسے اس بستی سے نجات بخشی جو گندے کام کرتی تھی بیشک وہ برے لوگ بے حکم تھے۔(پ17،الانبیاء:74)
حدیث:۱
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول ا للہ صلی اللہ