Brailvi Books

جہنم کے خطرات
33 - 205
واٰلہٖ وسلم سے ایک شخص نے سوال کیا کہ کون سا گناہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ بڑا ہے؟ تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ تم اللہ کیلئے کوئی شریک ٹھہراؤحالانکہ اللہ عزوجل ہی نے تم کو پیدا کیا۔ تو اس شخص نے کہا کہ پھر اس کے بعد کون سا گناہ سب سے بڑا ہے؟ تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا یہ ہے کہ تم اپنی اولاد کو اس خوف سے قتل کرو کہ وہ تمہارے ساتھ کھائے گی۔ اِس پر اُس شخص نے کہا کہ پھراس کے بعد کون سا گناہ زیادہ بڑا ہے؟ تو آپصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا یہ ہے کہ تم اپنے پڑوسی کی بیوی کے ساتھ زنا کرو۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اِس کی تصدیق قرآن مجیدمیں نازل فرما دی کہ
وَالَّذِیۡنَ لَا یَدْعُوۡنَ مَعَ اللہِ اِلٰـہًا اٰخَرَ وَ لَا یَقْتُلُوۡنَ النَّفْسَ الَّتِیۡ حَرَّمَ اللہُ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ لَا یَزْنُوۡنَ
ترجمہ کنزالایمان:اور وہ جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پوجتے اور اس جان کو جس کی اللہ نے حرمت رکھی ناحق نہیں مارتے اور بد کاری نہیں کرتے۔(پ19،الفرقان:68)
 (صحیح البخاری،کتاب الدیات،باب قول اللہ ومن یقتل مؤمنا...الخ،الحدیث۶۸۶۱،ج۴،ص۳۵۶)
مسائل و فوائد
    زنا بہت سخت حرام اور گناہ کبیرہ ہے جس کی سزا آخرت میں جہنم کا عذاب، اور دنیا میں زنا کار کی یہ سزا ہے کہ زنا کار مرد و عورت اگر کنوارے ہوں تو بادشاہِ اسلام اِن کو مجمع عام میں ایک سو دُرے لگوائے گا اوراگر وہ شادی شدہ ہوں تو انہیں عام مجمع کے سامنے سنگسار کرا دے گا یعنی ان پر پتھر برسا کر ان کو جان سے مار ڈالے گا۔اور دنیا میں خداو ندی عذاب کے بارے میں ایک حدیث میں یہ آیا ہے کہ
''کثر فیھم
Flag Counter