ترجمہ کنزالایمان: اور جب زندہ دبائی ہوئی سے پوچھا جائے کس خطاپر ماری گئی ۔(پ30،التکویر:8،9)
ا ب اس مضمون کے بارے میں چند حدیثیں بھی پڑھ لیجئے جو بہت رقت انگیز و عبرت خیز ہیں۔
حدیث:۱
حضرت ابو سعید و حضرت ابوہریرہ رضی ا للہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ'' اگر تمام آسمان و زمین والے ایک مسلمان کا خون کرنے میں شریک ہو جائیں تواللہ تعالیٰ اُن سب کو منہ کے بل اَوندھا کرکے جہنم میں ڈال دے گا۔''( سنن الترمذی،کتاب الدیات،باب الحکم فی الدمائ،الحدیث۱۴۰۳،ج۳،ص۱۰۰)
حدیث:۲
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ (قیامت کے دن) مقتول کی رگوں سے خون بہتا ہو گا اور وہ اپنے قاتل کے سر کا اگلا حصہ اپنے ہاتھ میں پکڑے ہوئے اور یہ کہتے ہوئے خداعزوجل کے حضور حاضر ہو گا، اے میرے پروردگار ! اِس نے مجھ کو قتل کیا ہے۔ یہاں تک کہ وہ عرش تک پہنچ کر خدا عزوجل کے دربار میں اپنا مقدمہ پیش کریگا۔(سنن الترمذی،کتاب التفسیر،باب ومن سورۃ النساء، الحدیث۳۰۴۰،ج۵،ص۲۳)