وَمَنۡ یَّقْتُلْ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآؤُہٗ جَہَنَّمُ خَالِدًا فِیۡہَا وَغَضِبَ اللہُ عَلَیۡہِ وَلَعَنَہٗ وَاَعَدَّ لَہٗ عَذَابًا عَظِیۡمًا ﴿۹۳﴾
ترجمہ کنزالایمان:اور جو کوئی مسلمان کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس کا بدلہ جہنم ہے کہ مدتوں اس میں رہے اور اللہ نے اس پر غضب کیا اور اس پر لعنت کی اور اس کیلئے تیار رکھا بڑا عذاب۔(پ5،النساء:93)
دوسری آیت میں یہ ارشاد فرمایا کہ
وَلَاتَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِیۡ حَرَّمَ اللہُ اِلَّا بِالْحَقِّ ؕ ذٰلِکُمْ وَصّٰکُمْ بِہٖ لَعَلَّکُمْ تَعْقِلُوۡنَ ﴿۱۵۱﴾
ترجمہ کنزالایمان: اورجس جان کی اللہ نے حرمت رکھی ہے اسے ناحق نہ مارو یہ تمہیں حکم فرمایا ہے کہ تمہیں عقل ہو۔(پ8،الانعام:151)
ایک دوسری آیت میں یوں ارشاد فرمایا کہ
وَلَا تَقْتُلُوۡۤا اَنۡفُسَکُمْ ؕ اِنَّ اللہَ کَانَ بِکُمْ رَحِیۡمًا ﴿۲۹﴾
ترجمہ کنزالایمان:اور اپنی جانیں قتل نہ کرو بیشک اللہ تم پر مہربان ہے۔(پ5،النساء:29)
ایک دوسری آیت میں ہے کہ
وَلَا تَقْتُلُوۡۤا اَوْلَادَکُمۡ مِّنْ اِمْلَاقٍ ؕ نَحْنُ نَرْزُقُکُمْ وَ اِیَّاہُمْ ۚ
ترجمہ کنزالایمان:اور اپنی اولاد قتل نہ کرو مفلسی کے باعث ہم تمہیں اور انہیں سب کو رزق دیں گے۔(پ5،النساء:29)