Brailvi Books

جہنم کے خطرات
26 - 205
(۲) کفر
     شرک کی طرح کفر بھی وہ بڑا گناہ ہے جو مُعاف نہیں ہو سکتا اور مشرک کی طرح کافر بھی ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جہنم میں دا خل کیا جائے گا۔ قرآن مجید کی سینکڑوں آیتوں اور حدیثوں میں کافروں کیلئے جہنم کے عذاب کی وعید شدید آئی ہے۔ چنانچہ قرآن مجید میں بار بار اللہ تعالیٰ کایہ فرمان ہے کہ
وَ لِلۡکٰفِرِیۡنَ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۱۰۴﴾
ترجمہ کنزالایمان:اورکافروں کیلئے درد ناک عذاب ہے(پ1،البقرۃ:104)

اسی طرح دوسری آیت میں ارشاد فرمایا کہ
وَمَنۡ یَّرْتَدِدْ مِنۡکُمْ عَنۡ دِیۡنِہٖ فَیَمُتْ وَہُوَکَافِرٌ فَاُولٰٓئِکَ حَبِطَتْ اَعْمَالُہُمْ فِی الدُّنْیَا وَالۡاٰخِرَۃِ ۚ وَ اُولٰٓئِکَ اَصْحٰبُ النَّارِ ۚ ہُمْ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۲۱۷﴾
ترجمہ کنزالایمان:اور تم میں جو کوئی اپنے دین سے پھرے پھر کافر ہو کر مرے تو ان لوگوں کا کیا اکارت گیا دنیا میں اور آخرت میں اور وہ دوزخ والے ہیں انہیں اس میں ہمیشہ رہنا ۔ (پ2،البقرۃ:217)

     اور ایک آیت میں یہ فرمایا کہ
بَلٰی مَنۡ کَسَبَ سَیِّئَۃً وَّاَحَاطَتْ بِہٖ خَطِیۡٓـئَتُہٗ فَاُولٰٓئِکَ اَصْحٰبُ النَّارِ ۚ ہُمْ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۸۱﴾
ترجمہ کنزالایمان:ہاں کیوں نہیں جو گناہ کمائے اور اس کی خطا اسے گھیرلے وہ دوزخ والوں میں ہے انہیں ہمیشہ اس میں رہنا ۔(پ1،البقرۃ:81)

بہر حال خلاصہ یہ ہے کہ کافر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ضرور جہنم میں جائیگا۔
Flag Counter