| جہنم کے خطرات |
عذابوں کا ہزارواں حصہ بھی نہیں۔ بس اُس کی مقدار اور کیفیتوں اور قسموں کو تو صرف اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہرمسلمان کو جہنم کے عذابوں سے بچائے اور ایسے اعمال سے محفوظ رکھے جو جہنم میں لے جانے والے ہیں۔
اب ہم اُن چند اعمال کی فہرست تحریر کرتے ہیں جن پر قرآن و حدیث میں جہنم کی وعیدیں آئی ہیں۔ اِن اعمال کو غور سے پڑھئے اور اِن کاموں سے بچتے رہیے،تا کہ جہنم کے عذا بوں سے نجات مل سکے۔ جہنم میں لے جا نے والے اعمال
(۱) شرکشرک اکبر الکبائر یعنی تمام بڑے بڑے گناہوں میں سب سے زیادہ بڑا گناہ ہے۔ اِس کے بارے میں خداوند ِ قدوس نے قرآن مجید میں فرمایا کہ
اِنَّ اللہَ لَا یَغْفِرُ اَنۡ یُّشْرَکَ بِہٖ وَیَغْفِرُ مَا دُوۡنَ ذٰلِکَ لِمَنۡ یَّشَآءُ ۚ وَمَنۡ یُّشْرِکْ بِاللہِ فَقَدِ افْتَـرٰۤی اِثْمًا عَظِیۡمًا ﴿۴۸﴾
ترجمہ کنز الایمان : بے شک ا للہ اسے نہیں بخشتا کہ اس کےساتھ کفر کیا جائے اور کفر سے نیچے جو کچھ ہے جسے چاہے معاف فرمادیتا ہے اور جس نے خدا کا شریک ٹھہرایا اس نے بڑے گناہ کا طوفان باندھا۔(پ5،النساء :48) اسی طرح دوسری آیت میں ارشاد فرمایا کہ
وَمَنۡ یُّشْرِکْ بِاللہِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلٰلًۢا بـَعِیۡدًا
ترجمہ کنزالایمان:اورجواللہ کاشریک ٹھہرائے وہ دور کی گمراہی میں پڑ ا۔(پ5،النساء:116)