Brailvi Books

جہنم کے خطرات
21 - 205
گرم پا نی ا و ر پیپ کا عذ ا ب
    دوزخیوں کو گرم پانی جو روغن زیتون کے تلچھٹ کی طرح گندہ ہو گا پینا پڑے گاجو منہ کے قریب لاتے ہی چہرے کی پوری کھال کو پگھلا کر گرا دے گا اور یہی گرم پانی اُن کے سروں پر ڈالا جائے گا تویہ پانی پیٹ میں داخل ہو کر پیٹ کے اندر کے تمام اعضاء کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے ان کے قدموں پرگرا دے گا۔
(سنن الترمذی، کتاب صفۃ جہنم،باب ما جاء فی صفۃ شراب اہل النار، الحدیث۲۵۹۰، ۲۵۹۱ج۴،ص۲۶۱)
    اِسی طرح دوزخیوں کو جہنمیوں کے بدن کا پیپ اور پنچھابھی پلایا جائے گا۔ جس کو ''غساق'' کہتے ہیں۔ اُس کی بدبو کا یہ حال ہو گا کہ اگر ایک ڈول ''غساق'' دنیا میں گرا دیا جائے تو تمام دنیا بدبو سے بھر جائے ۔
(سنن الترمذی، کتاب صفۃ جہنم،باب ما جاء فی صفۃ شراب اہل النار، الحدیث۲۵۹۳،ج۴،ص۲۶۳)
    الحاصل جہنم میں طرح طرح کے عذابوں کے ساتھ دوزخیوں کو عذاب دیا جائے گا اور جس طرح جنت کی نعمتوں کو نہ کسی آنکھ نے دیکھا ہے نہ کسی کان نے سنا ہے نہ کسی کے دل میں اُس کا خیال گزرا ہے اِسی طرح جہنم کے عذابوں کو بھی نہ کسی آنکھ نے دیکھا ہے نہ کسی کان نے سنا ہے نہ کسی کے دل میں اُس کا خیال گزرا ہے۔ غرض جہنم میں قسم قسم کے ایسے ایسے بے مثل و بے مثال عذابوں کی بھرمار ہو گی کہ دنیا میں اُس کی مثال تو کہاں ،کوئی اُن کو سوچ بھی نہیں سکتا۔ اُوپر جو کچھ ہم نے تحریر کیا ہے وہ صرف سمجھانے کیلئے چند مثالیں لکھ دی ہیں، ورنہ جو کچھ لکھا گیاہے وہ جہنم کے
Flag Counter