Brailvi Books

جہنم کے خطرات
196 - 205
آکے نہ پھنسا ہوتا میں بطور انساں کاش!

 			کاش! میں مدینے کا اونٹ بن گیا ہوتا

اونٹ بن گیا ہوتا اورعیدِ قرباں میں 

 			کاش!دستِ آقاصلی اللہ علیہ وسلم سے میں نَحر ہوا ہوتا

کاش! میں مدینے کا کوئی دنبہ ۱؎ ہوتا یا 

 			سِینگ والا چِتکُبرا مینڈھا ۲؎ بن گیا ہوتا 

تار بن گیا ہوتا مرشدی رضی اللہ عنہ کے کُرتے کا 

 			مُرشِدی رضی اللہ عنہ کے سینے کا بال بن گیا ہوتا

دوجہاں کی فکروں سے یوں نجات مل جاتی 

 			میں مدینے کا سچ مُچ کُتّا ۳؎ بن گیا ہوتا
۱؎ حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ وارضاہ عناحالانکہ قطعی جنتی ہیں مگر (انکسارًا) فرماتے ہیں ۔کاش!میں کوئی دُنبہ ہوتا مجھے خوب کھلاپلاکر فربہ کیا جاتا پھر مجھے ذبح کردیا جاتاپھر کچھ گوشت کھالیا جاتا اورکچھ سُکھالیا جاتا۔    (ایضاً)

۲؎ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ذِبح کے دن دو مینڈھے سینگ والے چِتکبرے خصی کئے ہوئے ذبح فرمائے ۔ (بہارشریعت ،ح۵بحوالہ امام احمد، ابو داود،ابن ماجہ،دارمی)اس حدیث مبارک کی روشنی میں سرکارمدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے دست مبارک سے ذبح ہونے کا شرف پانے والے خوش نصیب مینڈھوں پر رشک کرتے ہوے بے قرارآرزو کا اظہار کیا گیاہے ۔

۳؎ حضرت علامہ جامی رحمۃ اللہ علیہ عشق رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم میں ڈوب کر اپنی <<<
Flag Counter