۱ ؎ علامہ جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ علیہ نقل فرماتے ہیں ۔جب انسان قبر میں داخل ہوتا ہے تو وہ تمام چیزیں اس کو ڈرانے کیلئے آجاتی ہیں جن سے وہ دنیا میں ڈرتا تھا اوراللہ عزوجل سے نہ ڈرتاتھا۔ (شرح الصدور)
حضرت سیدنا میسرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اگر موت کی تکالیف کا ایک قطرہ تمام آسمان وزمین والوں پر ٹپکادیا جائے تو سب مرجائیں لیکن قیامت میں ایک گھڑی کی تکلیف اس تکلیف سے ستّرگناہ زائد ہوگی ۔ (ایضاً)
امام اہلسنت مولانا شاہ احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن فرماتے ہیں ؎
فکرِ معاش بد بلا ھَول معاد جانگُزا
لاکھوں بلا میں پھنسنے کو روح بدن میں آئی کیوں
۲ ؎ حضرت مولا علی کرم اللہ وجھہ الکریم نے (انکساراً ) فرمایا ،کاش!میری ماں مجھے نہ جنتی۔ (المواعظ العصفوریہ)