نیت کرتا ہوں۔ اسی طرح باقی نمازوں میں جو سب سے پہلی ہے اس کی نیت کریں اسی طرح ظہر وغیرہ ہر نماز میں نیت کرکے سب نمازوں کو پوری کر لیں یاد رکھو کہ قضا میں فقط فرضوں اور وتروں یعنی ہر دن اور ہر رات کی صرف بیس رکعات ادا کی جاتی ہیں سنتوں اور نفلوں کو قضا میں پڑھنا ضروری نہیں ہے۔
(۴)جتنے روزے قضا ہوئے ہوں دوسرا رمضان آنے سے پہلے ادا کر لئے جائیں کیوں کہ موت کا وقت معلوم نہیں۔ لہٰذا فرض کی ادائیگی میں ہر گز ہر گز تاخیر نہ کریں۔
(۵) جن لوگوں پر زکوٰۃ فرض ہے وہ اپنے مالوں کی زکوٰۃ بھی ضرور ادا کرتے رہیں۔ اور جتنے برسوں کی زکوٰۃ نہ دی ہو فوراً حساب کرکے ان سب کو ادا کریں۔ ہر سال کی زکوٰۃ سال پورا ہونے سے پہلے ہی دے دیا کریں۔ سال پورا ہونے کے بعد زکوٰۃ ادا کرنے میں دیر لگانا گناہ ہے۔ اور بہتر طریقہ یہ ہے کہ شروع سال ہی سے رفتہ رفتہ زکوٰۃ دیتے رہیں اور سال پورا ہونے پر حساب کریں اگر پوری ادا ہو گئی ہو تو بہتر ہے۔ ورنہ جتنی باقی ہو فوراً دے دیں اوراگر کچھ زیادہ رقم نکل گئی ہو تو اس کو آئندہ سال میں مجرا کر لیں۔
(۶)صاحب استطاعت پر حج بھی فرض ہے اللہ تعالیٰ نے اس کی فرضیت بیان کرکے فرمایا: